مہرخبررساں ایجنسی نے العربیہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر باراک اوبامہ نے سعودی عرب کے ولیعہد سلطان بن عبد العزیز کو امریکہ کا گہرا اور قریبی دوست قراردیتے ہوئے اس کے انتقال پرسعودی عرب کے بادشاہ کو تعزيت پیش کی ہے۔ سعودی عرب کے ولیعہد سلطان بن عبد العزیز کا آج واشنگٹن میں انتقال ہوا، ذرائع کے مطابق سعودی شہزادے کا جنازہ امریکہ سے لایا سعودی عرب لایاجائے گا اور اسے منگل کے دن سعودی عرب میں دفن کیا جائےگا۔ سعودی عرب کے ذرائع نے آج واشنگٹن میں سلطان بن عبد العزیز کے انتقال کی خبر دی تھی شہزادہ سلطان کو سعودی عرب کا فرمانروا بننے کی بڑی تمنا تھی جسے وہ اپنے ساتھ قبر میں لیکر چلے گئے ہیں ذرائع کے مطابق سعودی عرب پر حکمراں آل سعود خاندان بہت ہی عیاش اور فاسق و فاجرخاندان ہے جن کے یہودیوں اور امریکیوں سے گہرے تعلقات اور روابط ہیں اور سعودی عیاش شہزادے اسلام کے ماتھے پر بدنما داغ ہیں آل سعود خاندان وہابی عقیدے سے منسلک ہے ۔
مہر نیوز- 22 اکتوبر 2011ء:امریکی صدر باراک اوبامہ نے سعودی عرب کے ولیعہد سلطان بن عبد العزیز کو امریکہ کا گہرا اور قریبی دوست قراردیتے ہوئے اس کے انتقال پرسعودی عرب کے بادشاہ کو تعزيت پیش کی ہے۔
News ID 1440524
آپ کا تبصرہ